Advertisements

‪ سیلاب زدہ علاقوں میں کسی ایم این اے یا ایم پی اے کے فنڈز سے نہیں حکومت پنجاب کی خصوصی گرانٹ سے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے پیر مخدوم سید افتخار حسن گیلانی

"Work in flood-affected areas is being carried out through Punjab government's special grant, not through funds of any MNA or MPA: Pir Makhdoom Syed Iftikhar Hassan Gilani"
سینئر پارلیمنٹرین اور سجّادہ نشین اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کے صدر اعجاز خان پٹھان،چیف آرگنائزر اِرشاد احمد شاد اور سینئر نائب صدر نعیم احمد ناز سے میڈیا فورم میں خصوصی گفتگو کر تے ہوئے
Advertisements

سیلاب2010 میں اپنی مدد آپ اور حکومتی معاونت سے مکھن بیلہ تا بلہ جھلن کا حفاظتی منصوبہ مکمل کرا کے نوے فیصد فصلات اور ہزاروں کسانوں اور اُنکے مویشیوں کو محفوظ کیا

سینئر  پارلیمنٹرین اور سجّادہ نشین کی اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کے صدر اعجاز خان پٹھان،چیف آرگنائزر اِرشاد احمد شاد اور سینئر نائب صدر نعیم احمد ناز سے میڈیا فورم میں خصوصی گفتگو

Advertisements


اوچ شریف  (کرائم رپورٹر) سینئر پارلیمنٹیرین و سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ عالیہ پیر مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے کہا ہے کہ متوقع سیلابی صورتحال کے باعث حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، 2010ء کے سیلاب کے دوران بطور ایم پی اے اپنی مدد آپ اور حکومتی معاونت سے مکھن بیلہ تا بلہ جھلن حفاظتی بند کا منصوبہ مکمل کر کے علاقے کی 90 فیصد فصلات اور ہزاروں افراد و مویشیوں کو محفوظ بنایا گیا تھا، حکومت اسی بند کو مزید مضبوط کر کے مکھن بیلہ، نور پور، رسول پور، کچی شکرانی، بیٹ احمد، بختیاری، بلاجھلن اور ملحقہ علاقوں کے لاکھوں عوام کو سیلابی خطرات سے بچا سکتی ہے۔ وہ آج اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام میڈیا فورم سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب  (رجسٹرڈ) کے صدر محمد اعجاز خان پٹھان، چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد اور سینئر نائب صدر نعیم احمد ناز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پیر سید افتخار حسن گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض مقامی سیاست دان ان کے سابقہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو اپنی سیاسی کارکردگی سے منسوب کر کے تاریخ کے ساتھ کھکواڑ اور حلقے کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آب پاشی کی وضاحت کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جاری منصوبوں پر کام صوبائی حکومت کی خصوصی گرانٹ سے ہو رہے ہیں، ان منصوبوں میں کسی ایم پی اے یا ایم این اے کے فنڈز کا قطعی استعمال نہیں ہو رہا۔ پیر مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے میڈیا فورم میں صحافیوں کو بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر تمام ہنگامی منصوبے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات، صوبائی وزیر آب پاشی میاں کاظم علی پیرزادہ، کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر بہاول پور سید حسن رضا اور پی ڈی ایم اے کی مشترکہ کاوشوں اور کوآرڈینیشن سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سیلاب کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض مقامی سطح پر امدادی سرگرمیوں میں شفافیت کا فقدان رہا اور کشتیوں کی فراہمی میں بھی میرٹ کو نظر انداز کیا گیا اور غریب عوام کو چھوڑ کر صرف منظور نظر افراد کو نوازا گیا تاہم بعدازاں ان کی درخواست پر پی ڈی ایم اے کے اس وقت کے سربراہ عرفان علی کاٹھی نے کشتیوں اور خیموں کی فراہمی یقینی بنائی جس کے نتیجے میں متاثرین کو ریسکیو کیا گیا اور انہیں بروقت امداد فراہم کی گئی۔