Advertisements

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نےاسلامیہ یونیورسٹی میں پہلا ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ ایکسپواینڈ سمپوزیم کا افتتاح کیا

Women economic empowerment expro
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پہلا ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ ایکسپواینڈ سمپوزیم منعقد ہوا۔ سمپوزیم کا افتتاح وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب ملک عطا ء الحق،ڈاکٹر عابد رشید گل چیئرمین شعبہ معاشیات اور فوکل پرسن ڈاکٹر مریم عباس سہروردی نے خطاب کیا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سماجی اور معاشی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ پاکستان کی اصل دولت افرادی قوت ہے جس کی تربیت اور مہارتوں میں اضافہ ویلیوایڈیشن کی جانب اہم قدم ہو گا۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے اکیڈمیا کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے سرمایہ کاری اور دیگر اقدامات صنفی برابری، غربت کے خاتمے، فیصلہ سازی میں اشتراک عمل اور دیرپا ترقی کے لیے ضروری ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب ملک عطاء الحق نے کہا کہ خواتین کی سماجی خود مختاری معاشرے میں موجود صنفی امتیاز کے خاتمے میں معاون ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا فعال اور عملی کردار ناگریز ہے اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ ڈاکٹر عابد رشید گل نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں جنس کی بنیاد پرمعاشی تفریق کو ختم کرنا ہو گا اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 7.5کروڑ سے زائد خواتین سماجی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر مریم عباس سہروردی نے کہا یہ ایونٹ خالصتاًخواتین کی ترقی اور ان کے سماجی اور معاشی کردار کو اجاگر کرنے کے لیے یونیورسٹی لیڈرشپ کے ویژن کے مطابق منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے خواتین کے معاشی حقوق کو انسانی حقوق قرار دیا۔ اختتامی اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز نے بھی خطاب کیا اور ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ ایکسپواینڈ سمپوزیم کے انعقاد کو سراہا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے میں کاروبار کرنے والی خواتین، تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے بہت بڑی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا اور پوسٹر مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ انٹرپرینیور سیکشن میں گھریلو دستکاروں اور مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ کانفرنس کے انعقاد میں ڈاکٹر سلمان بن نعیم، ڈاکٹر عاطف نوید، ڈاکٹر جام سجاد حسین، ڈاکٹر ثمر فہد، ڈاکٹر بشریٰ صدیق، ڈاکٹر کلثوم اختر، فاطمہ جنید اور دیگر فیکلٹی ممبران نے نمایاں کردار ادا کیا۔ اس میگا ایونٹ کا اہتمام فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے شعبہ معاشیات،SDGs سینٹر، فاطمہ جناح ویمن ایمپاورمنٹ سینٹر،یونائیٹڈنیشن ڈویلپمنٹ، SDGs اکیڈمی اسلام آباد، TEVTA، SMEDA کے ریجنل آفس ملتان، اخوت فاؤنڈیشن، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، ویمن ٹیکنالوجی ہاؤس، اسلام آباد، بنتِ حوا فیملی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد، ہربو گیٹ لاہور، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور، The Listner.pk، آل سیکیور پاکستان، کراچی، الخدمت فاؤنڈیشن، النور فاؤنڈیشن بہاولپوراورصنعت زار بہاول پورکے اشتراک سے کیا۔

Women economic empowerment expro
Women economic empowerment expro