موضع محمد نائچ میں خاتون قتل، ایس پی یو کے ملازم وسیم، سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
چنی گوٹھ پولیس نے عابد حسین کی سالی نبیلہ بی بی کے قتل کا مقدمہ کی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) موضع محمد نائچ میں مبینہ تشدد کے واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق موضع محمد نائچ کے رہائشی عابد حسین نے چنی گوٹھ پولیس کو دیے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کے 15 سالہ بیٹے زین کو والی بال کھیلتے ہوئے مارا پیٹا گیا، جس پر وہ شکایت کرنے گئے۔ عابد حسین کے مطابق اس دوران وسیم، جو مبینہ طور پر ایس پی یو کا ملازم ہے، اور اس کے کزن محمد شفیق نے اسے اور اس کے بیٹے کو دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا۔درخواست گزار کے مطابق اسی دوران اس کی سالی نبیلہ بی بی موقع پر پہنچ گئی، جہاں محمد وسیم نے مبینہ طور پر اسے تھپڑوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ چنی گوٹھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

