چنی گوٹھ دیورانی کے مبینہ ٹوکے کے وار سے خاتون زخمی، ہسپتال منتقل
Advertisements
موضع طلبانی میں 36 سالہ سلمیٰ بی بی زوجہ سراج احمد اپنے گھر میں کھانا تیار کر رہی تھی , دیورانی نے پیچھے سے ٹوکے کا وار کیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) موضع طلبانی میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کی دیورانی نے ٹوکے کے وار سے زخمی کر دیا۔ریسکیو 1122لیاقت پور کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 36 سالہ سلمیٰ بی بی زوجہ سراج احمد اپنے گھر میں کھانا تیار کر رہی تھیں۔ اسی دوران مبینہ طور پر ان کی دیورانی نے پیچھے سے ٹوکے کا وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیم نےموقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
Advertisements

