Advertisements

شادی کی بارات میں شامل ٹرالی سے گر کر 35 سالہ نسیم بی بی زوجہ مشتاق احمد خاتون جاں بحق

Woman Dies After Falling from Trolley in Wedding Procession
Advertisements

شیدانی شریف روڈ خان بیلہ پر افسوسناک ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور تھانہ شیدانی شریف پولیس موقع پر پہنچ گئی
جن پور (نامہ نگار ) شیدانی شریف روڈ خان بیلہ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں شادی کی بارات میں شامل ٹرالی سے گر کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور تھانہ شیدانی پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق 35 سالہ نسیم بی بی زوجہ مشتاق احمد، سکنہ موضع گلانی، شادی کی بارات کے دوران ٹرالی سے گر گئیں، جس کے نتیجے میں وہ پیچھے آنے والی کماد سے لدی ٹرالی کے نیچے آ گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور تھانہ شیدانی شریف کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو خان بیلہ ہسپتال سفٹ کر دیا جبکہ واقعے پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔۔

Advertisements