بلدیاتی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔ دھوڑکوٹ سردار ملک محمد عبداللہ وارن

Dhorkot Sardar Malik Muhammad Abdullah Warren

اوچ شریف(خبر نگار) بلدیاتی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار چیئرمین یونین کونسل دھوڑکوٹ سردار ملک محمد عبداللہ وارن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل دھوڑ کوٹ میں کسی کی اجارہ داری نہیں چلے گی یونین کونسل دھوڑ کوٹ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے کروڑوں کی لاگت سے میٹل روڈ ٹف ٹائلز پختہ سولنگیں نالیاں اور متعدد بستیوں کو بجلی کی فراہمی جیسے منصوبے مکمل کروا? ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے یونین کونسل میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں لیکن مخالفین کو یونین کونسل دھوڑ کوٹ میں ترقیاتی کام ہضم نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ متوقع بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گیاور کہا کہ میں نے موجودہ دور حکومت میں یونین کونسل میں کروڑوں روپے مالیت کے فنڈ ارکان اسمبلی سے لے کر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں جس میں میٹل روڈ سولنگیں نالیاں اور بجلی کے متعدد منصوبے مکمل کروا? ہیں انشائاللہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں