عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے: پرویز الٰہی
Advertisements
لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ ان کا ساتھ دیا،دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ہم سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں،ایسے کام کریں گے جو عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں گے۔
Advertisements
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی کی اور نہ آئندہ کریں گے،انتقام نہیں بلکہ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں،پنجاب کے عوام جانتے ہیں کہ کام کس نے کیا اور انتقام کس نے لیا۔