موضع لعلو نائچ میں افسوسناک واقعہ بیوہ خاتون زرینہ بی بی کو گھاس میں بکریاں چھوڑنے سے منع کرنا مہنگا پڑ گیا
ملزم نور حسن کا اپنے بیٹے، بیٹیوں اور بیوی کے ہمراہ نہتی خاتون زرینہ بی بی پر اینٹوں اور لاٹھیوں سے حملہ خاتون شدید زخمی ہو گئی مقدمہ درج
چنی گوٹھ (نامہ نگار) موضع لعلو نائچ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیوہ خاتون زرینہ بی بی کو گھاس میں بکریاں چھوڑنے سے منع کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نور حسن نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے، بیٹیوں اور بیوی کے ہمراہ آٹھ افراد نے نہتی خاتون پر اینٹوں اور لاٹھیوں سے حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔پولیس تھانہ چنی گوٹھ نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

