Advertisements

ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی کیوں ہوئی؟ شعیب ملک کی بہن کے انکشافات

Indian Tennis Star sanir Mirza, Shoaib Malik and actress sana javed
Advertisements

ثانیہ شعیب کے افیئرز سے تھک چکی تھیں، ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی میں ہم شریک نہیں ہوئےبھارتی میڈیا پر بھی شعیب ملک کی بہن کے انٹرویو کے چرچے

سابق قومی کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی اس پر  چند  بہت چرچے ہوئے ہیں تاہم اب ان اختلافات نے شعیب کی بہن کے چونکا دینے والے انکشاف کے بعد نیا موڑ لے لیا ہے۔  شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا اور ان کے اہل خانہ دونوں خاموش ہیں، تاہم اب شعیب ملک کی بہن نے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ ’شعیب کے افیئرز کے معاملات سے تھک چکی تھی‘ اس لئے خلع لیا۔

Advertisements

 شعیب ثانیہ سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی تیسری شادی کے بعد نئی زندگی شروع کر چکے ہیں اور تنقید کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ تاہم شادی میں ان کے خاندان کی عدم موجودگی نے بہت سے سوالات اُٹھائے جس کی تصدیق اب ان کی بہن کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔   بھارتی میڈیا پر بھی شعیب ملک کی بہن کے انٹرویو کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب کی بہن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے پورے خاندان نے شعیب کی ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے ثانیہ سے ان کی طلاق کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔