تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں اور نالائقیوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔حسن عسکری شیخ

whole nation is suffering the consequences

مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما کی سردار سجاد خان عباسی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے انقلابی اقدامات سے عمران خان گھبرا گئے ہیں ہم ان کو بس اتنا کہتے ہیں کہ ” آپ نے گھبرانا نہیں ہے ” تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں اور نالائقیوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار سجاد خان عباسی نمبر دار اور دیگر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار سجاد خان عباسی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ حسن عسکری شیخ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صدق دل سے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کا جذبہ رکھتی ہے اور سیاسی مخالفین سن لیں کہ موجودہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور ملک میں جب بھی الیکشن ہوئے مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

مزید پڑھیں