Advertisements

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہو گا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے: سیکرٹری الیکشن کمیشن

Election Commission
Advertisements

اسلام آباد (نوائے احمد پور شرقیہ رپورٹ/ جمعرات، 18 نومبر 2021ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں، اس کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہو گا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن پر سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں کہا کہ 28 ممالک میں سے 8 ممالک میں ای وی ایم مشینز چل رہی ہیں، بلوچستان کے حوالے سے تحفظات پر کام کر رہے ہیں، اس وقت میں آپ کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتا۔

Advertisements

ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے، ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہوں گی یہ جانچنا بھی باقی ہے۔