Advertisements

عدلیہ ہمارے کارکن کی ہلاکت اور دوران حراست تشدد پرکب حرکت میں آئے گی؟ عمران خان

Imran Khan
Advertisements

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن علی بلال پر وحشی درندوں سے بھی بدتر لوگوں نے بدترین تشدد کیا، عدلیہ کب اس کے خلاف حرکت میں آئے گی۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انسان ‏رب العزت کی عظیم ترین تخلیق ہے لیکن جب وہ جب گرتا ہے تو حیوانات تک کو پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ وہ وحشی جنہوں نے تشدد سے ہمارے ظلِ شاہ (علی بلال) کی جان لی،درندوں سےبھی بدتر ہیں۔

Advertisements

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نےنفسیاتی طور پر مجہول اور دماغی خلل کے شکار ایک شخص کی نگرانی میں اعظم سواتی،شہباز گِل اور بہت سے سیاسی کارکنان کو زیرِحراست تشدد کانشانہ بنایا، دورانِ حراست تشدد کی اس رسمِ بد کے خاتمے کیلئے ہماری عدلیہ کب حرکت میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تشدد ہمارے آئین ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر ہماری قانونی ذمہ داریوں سے بھی متصادم ہے، پاکستان بطور ریاست تشدد کے خلاف عالمی کنونشن (CAT)کاحصہ ہے