Advertisements

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ضلع بھر میں گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا

Meeting regarding Wheat procurement campaign across bahawalpur district
Advertisements

امسال گندم خریداری کا ہدف4لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں 12گندم خریداری مراکزاور17 فلیگ سنٹرز قائم ہیں

بہاول پور:27/فروری: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری مرکز اور فلیگ سنٹرز میں مرمت،دیکھ بھال کے کام اور دیگر انتظامات بروقت مکمل کر لیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹی اور ریڈریسل کمیٹی جلد تشکیل دی جائیں نیز محکمہ خوراک کی جانب سے کمپلینٹ سیل قائم کر کے فعال کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز، فلیگ سنٹرز میں کاشتکاروزمینداران کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات  مکمل کیے جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد سرور، اسسٹنٹ کمشنر صدر محسن نثار، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر لیاقت علی، سول ڈیفنس آفیسر فریجہ جعفر، متعلقہ افسران اور ویڈیو لنک کے ذریعہ دیگرتحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بریفنگ میں بتایا کہ امسال گندم خریداری کا ہدف4لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں 12گندم خریداری مراکزاور17 فلیگ سنٹرز قائم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل یزمان کے علاقے جہاں گندم اگیتی کاشت کی گئی ہے وہاں گندم کی خریداری اور باردانہ کا اجراء 15 مارچ سے شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گندم خریداری مہم کے دوران گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisements