Advertisements

گند م کے نرخوں میں ا ضافہ آٹا کے نرخ  چھ ہزار روپے فی من سے تجاوز کرگئے

Atta
Advertisements

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) گند م کے نرخوں میں ا ضافہ سے آٹا کے نرخ  آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ نرخ چھ ہزار روپے فی من سے تجاوز کرگئے۔ تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح احمدپورشرقیہ اور گرد ونواح میں بھی آٹے کے نرخوں میں اضافہ جاری ہے اور ایک من آٹے کے نرخ چھ ہزار روپے سے تجاو زکرگئے ہیں۔ جس سے روٹی اور نان کے نرخوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔  اور انہیں اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کاحصول مشکل ہوگیاہے۔ حکومت اعلانات کے باوجود گند م کے نرخوں میں اضافہ جاری ہے۔ اور اگر جلد از جلد باہر سے گندم نہ آئی تو نرخوں کو کنٹرول کر نا مشکل ہوجا ئے گا۔

Advertisements