Advertisements

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے نیک نام آفیسر طارق اسماعیل ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن تعینات

Well-Reputed Officer Tariq Ismail Takes Charge as Director PR, Sahiwal Division
Advertisements

قبل ازیں ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے فرائض انجام دے رہے تھے، ادارہ ڈیلی نوائے احمد پور شرقیہ اور جرنلسٹس الائنس پاکستان کی جانب سے مبارکباد

 ساہیوال :  جنوبی پنجاب کے ضلع بہاول نگر کے رہائشی نیک نام آفیسر طارق اسماعیل کو ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ساہیوال ڈویژن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اس سے قبل وہ ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

Advertisements

خیال رہے کہ جناب طارق اسماعیل ماضی میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محکمہ تعلقات عامہ پنجاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاول نگر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ان کا شمار محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے نیک نام، دیانت دار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔ ادارہ ڈیلی نوائے احمد پور شرقیہ اور جرنلسٹس الائنس پاکستان نے جناب طارق اسماعیل کو محکمہ تعلقات عامہ ساہیوال ڈویژن کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور اُنکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔