Advertisements

گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج میں پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل کی زیر صدارت نیو سیشن 2026ء تا 2028ء کلاس فرسٹ ائیر استقبالیہ تقریب

Welcome Ceremony for New Session 2026–28 First-Year Class Held at Government Sadiq Abbas Graduate College Under the Chairmanship of Principal Professor Shahid Hussain Mughal
احمدپورشرقیہ: گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب میں پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل و ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کنٹرولر امتحانات نیو سیشن فرسٹ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
Advertisements

ہمارے طلباء ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ہمارا ادارہ بہترین انتخاب ہے۔ہمیشہ اعلی تعلیم وتربیت سے ملکی وقار میں اضافہ ہوتاہے پرنسپل کالج پروفیسر شاہد حسین مغل

طلباء آپنی نصابی سرگرمیوں میں مصروف ہوں۔پھر سی ایس ایس مقابلے کے امتحانات شریک ہوکر ملک و قوم کی حقیقی خدمت کریں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی

Advertisements

احمدپورشرقیہ:گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ میں نیو سیشن 2026ء تا 2028ء کلاس فرسٹ ائیر استقبالیہ تقریب زیر صدارت پرنسپل کالج پروفیسر شاہد حسین مغل،سمینار ہال میں منعقد ہوئی۔

فرسٹ ائیر اورینٹیشن فنکشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت شریف سے ہوا۔سٹوڈنٹس سے خطاب میں پرنسپل کالج پروفیسر شاہد حسین مغل نےخوش آمدید کے ساتھ کہنا تھا کہ ہمارے طلباء ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ہمارا ادارہ بہترین انتخاب ہے۔ہمیشہ اعلی تعلیم وتربیت سے ملکی وقار میں اضافہ ہوتاہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کنٹرولر امتحانات نے آپنی گفتگو میں کہا کہ آج کا ریڈر،کل کا بہترین لیڈر ہوگا۔قلم وکتاب و لائیبریری سے عقیدت نسلوں کو سنوار دیتی ہے۔طلباء آپنی نصابی سرگرمیوں میں مصروف ہوں۔پھر سی ایس ایس مقابلے کے امتحانات شریک ہوکر ملک و قوم کی حقیقی خدمت کریں۔کالج وال آف پرائڈ طرہ امتیاز ہے۔نظم و ضبط اور ریگولر کلاسز سے سٹوڈنٹس میں نکھار پیدا ہوتاہے۔

اسٹیج سیکرٹری پروفیسر خالد نذیر بھٹی کا کہنا کہ ہمارے کالج کی ٹیچنگ فکلٹی بہترین اعلی کوالیفائیڈ ہے۔کالج کا صاف ستھرا و گرین پلانٹٹیشن ماحول طلباء کے لیے نعمت سے کم نہیں۔اس موقع پر نئے فرسٹ ائیر طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اساتذہ کرام میں پروفیسر شاہد سراج انصاری،پروفیسر شمائلہ یعقوب،پروفیسر ظفر اقبال،پروفیسر ڈاکٹرسجاد علی،پروفیسر محمد فیصل،پروفیسرافشین ،پروفیسر شہزاد خان،لیکچرر راشد رسول،لیکچرر اعجاز الحق،لیکچررعمیرالرحمن،لیکچرر زاہدعزیز،لیکچرر عمران صارم،لیکچرر عندلیب کہوش،سی ٹی آئیز لیکچررز میں اسد علی، محمد جمیل، محسن گیلانی، کلاس فور ملازمین کے ساتھ سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔آخر میں تمام فرسٹ ائیر طلبہ میں شرینی تقسیم کی گئی۔