Advertisements

کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ڈویژنل ریویو کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس

Weekly Meeting of Divisional Review Committee
Advertisements

ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں سید موسیٰ رضا، ڈپٹی کمشنر بہاول نگرکیپٹن(ر) محمد وسیم،ایڈیشنل کمشنر ریونیو، ایم ڈی سی ڈی اے مہر خالد، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

بہاول پور:27/مئی ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ڈویژنل ریویو کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر میں اشیائے خوردونوش و اشیائے ضروریہ سمیت جنرل پرائس صورتحال، گندم خریداری مہم، زرعی کھادوں کی وافر مقدار میں فراہمی سمیت دیگر امور کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا۔ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں سید موسیٰ رضا، ڈپٹی کمشنر بہاول نگرکیپٹن(ر) محمد وسیم،ایڈیشنل کمشنر ریونیو، ایم ڈی سی ڈی اے مہر خالد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی،ایڈیشنل کمشنر اشتمالات طارق بخاری اور ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطاء سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں 10کلوگرام آٹے کا تھیلا 490/-روپے، 20کلوگرام آٹے کا تھیلا 980/-روپے جبکہ چینی 85روپے فی کلوگرام کے حساب سے وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ نیز ڈویژن بھر میں 117پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک ہفتہ کے دوران اشیائے خوردونوش و اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا جائزہ لینے کے لئے 4214مقامات کا معائنہ کیااورمقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر 8لاکھ 10ہزار روپے سے زائد جرمانہ موقع پر پر عائد کیا گیا، 44مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا اور 179افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 81/-روپے فی کلوگرام ہے جبکہ ڈویژن بھر میں چینی 82/-روپے سے 85/-روپے فی کلوگرام کے حساب سے ریٹیل پر فروخت کا عمل جاری ہے۔اجلاس کو بریف کیا گیا کہ ڈویژن بھر میں 29ریڑھی بازار، 152ڈپٹی کمشنر کاؤنٹرز، 20کسان پلیٹ فارمز اور 78ہول سیل آؤٹ لیٹس فعال ہیں جہاں سے عوام الناس کوارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش، اشیائے ضروریہ، سبزیاں، پھل، آٹا، چینی کی فروخت کا عمل جاری ہے۔نیز ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے ڈویژن بھر میں موجود سبزی اور پھل منڈیوں کی مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 72گندم خریداری مراکز پر گندم کی خرید اور باردانہ کی فراہمی کا عمل جاری ہے اور اب تک 95فیصد باردانہ جاری کیا جا چکا ہے۔ نیز ڈویژن بھر میں اوپن مارکیٹ میں گندم 2400/-روپے سے 2600/-روپے تک فی چالیس کلوگرام کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے ڈویژن بھر میں 28چیک پوسٹوں سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 657گاڑیوں کو پکڑ کر 50کلوگرام کے 3لاکھ 81ہزار 652بیگز ان لوڈ کر کے 39مقدمات کا اندراج بھی عمل میں لایا گیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں 1341مقامات پر 10کلوگرام آٹے کا تھیلا 490/-روپے اور 20کلوگرام آٹے کا تھیلا 980/-روپے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں خریف کی فصلوں کے لئے اپریل سے ستمبر تک 8.8ملین زرعی کھادوں کے بیگز کی ضرورت ہے اور اب تک 2.27ملین بیگز ڈیلرز کو وصول ہو چکے ہیں جبکہ باقی6.53ملین بیگزستمبر تک وصول ہونے ہیں۔اجلاس کو زرعی کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے حوالہ سے بریف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس حوالہ سے ڈویژن بھر میں 31217مقامات کا معائنہ کیا گیا اور زرعی کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف 103مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا، 59افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا، 69تجارتی مراکز کو سربمہر کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر72لاکھ 39ہزار 500روپے جرمانہ موقع پر ہی عائد کیا گیا۔معائنہ کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ زرعی کھادوں کو ضبط کر کے موقع پر ہی مقررہ نرخوں پر فروخت کر دیا گیا جبکہ 18ڈیلرز کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 1451مقامات پر کاروائیاں کی گئیں اورمجموعی طور پر پانی چوروں کے خلاف 109مقدمات کا اندراج عمل میں لا کر 16افراد کو موقع پر سے گرفتار کیا گیا اور مجموعی طور پر 11لاکھ 86ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اجلاس کو ڈویژن بھر میں موجود قبرستانوں کے گرد باؤنڈری وال کی تعمیر، آوارہ کتوں کی تلفی، پٹرولیم مصنوعات کی صورتحال، ڈویژن بھر میں موجود مویشیوں کو لمپی سکن بیماری سے بچانے کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات اور سروس ڈیلیوری کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات بارے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ زرعی کھادوں اور پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی میں ملوث افراد سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور زرعی کھادوں و پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے اور عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات و ریلیف کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Advertisements