Contact Us

چولستان کے دور افتادہ علاقے میں رہنے والے افراد کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سات روزہ فری میڈیکل کیمپ

Free Medical Camp set up in Cholistan on the directive of CM Punjab

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی نگرانی میں سات روزہ فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے

سات روزہ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں چولستانیوں کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے گئے ہیں- سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عامر بشیر

 چولستان: 24/ جولائی : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چولستان کے دور افتادہ علاقے میں رہنے والے افراد کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی نگرانی میں سات روزہ فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عامر بشیر نے کہا ہے کہ چولستان کے رہائشیوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سات روزہ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں جن میں ہیموگلوبن، الٹراساؤنڈ، بلڈ، یورین اور دیگر ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ چولستانیوں کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں بچوں کو فوڈ سپلیمنٹ فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چولستان کے مختلف علاقہ جات میں مزید فری میڈیکل کیمپس منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران کثیر تعداد میں چولستانیوں نے اس سہولت سے استفادہ کیا ہے۔چولستانیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت کے افسران کی پر خلوص کاوشوں کو سراہا ہے۔

 ٭٭٭

مزید پڑھیں