وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محبوب نےصدارت کی مہمان ِخصوصی محترمہ مشعال حسین، ملک چیئرپرسن پیس اینڈکلچرآرگنائزیشن اینڈآزادی کشمیر موومنٹ تھیں
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یومِ ِشہدا ئے کشمیر کی مناسبت سے خصوصی ویبینار کا انعقاد کیا۔صدارت وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محبوب نے کی اور مہمان ِخصوصی محترمہ مشعال حسین، ملک چیئرپرسن پیس اینڈکلچرآرگنائزیشن اینڈآزادی کشمیر موومنٹ تھیں۔ویبینار کی میزبانی ڈین فیکلٹی آف لاء وچیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے کی۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی،ظفر اقبال سدھو اور سینئر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔محترمہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم تحریک ِآزادی کشمیر سے وابستہ ہے اور کشمیریوں کی حق ِخود ارادیت کے لیے دنیا کے ہر فورم پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کے لئے جامعات کے اساتذہ اور طلبہ کا بہت اہم کردار ہے۔جو ہمسایہ ملک کے منفی پراپیگنڈے کا علمی اور قانونی دلائل سے جواب دے سکتے ہیں۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ ایک اعلی تعلیمی ادارے کے طور پر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد اور نصب العین سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کشمیریوں پر جبر واستبداد اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بھرپور آواز بلند کرے گی۔اس مقصد کے لئے طلباء و طالبات کی خصوصی کشمیر سوسائٹی اور سوشل میڈیا ٹیم تیار کی جائے گی۔ڈاکٹر نوشینہ سلیم،ڈائریکٹرسکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز،پنجاب یونیورسٹی لاہورنے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ کو کشمیر خصوصاََتحریک آزادی سے متعلق عالمی جریدوں میں تحقیقی مقالے پیش کرنے چاہیئں اور اس مسلے کا کا حقیقی رخ اندرون اور بیرون ملک اجاگر کرنا چاہئے۔ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف لاء وچیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ہمیشہ سے کشمیریوں کے حق کی آواز ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہی ہے اوراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مسئلہ کشمیر پر باقاعدگی سے کانفرنسز،سیمینارز،ویبینارز اور آرٹ کی نمائش منعقد کی جاتی ہے۔