Advertisements

انشاء اللہ 8 فروری کا سورج ہماری فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا : حسن عسکری شیخ

One dozen villages are being electrified in Chanigoth and its suburbs; Hassan Askari Sheikh MPA
Advertisements

 حلقہ بندیاں جس طرح بھی ہوں الیکشن ہر صورت میں لڑیں گے اپنے حلقہ کی عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے

امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 چنی گوٹھ ، کلاب ، شاہی والا ، قلعہ ڈیروار کی سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو

Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 چنی گوٹھ ، کلاب ، شاہی والا ، قلعہ ڈیروار حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں جس طرح بھی ہوں الیکشن ہر صورت میں لڑیں گے اپنے حلقہ کی عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین نے ہم سے خوفزدہ ہو کر ہماری حلقہ بندی تبدیل کرا دی مگر ہم پر جوش طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور اپنے ووٹروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ علاقے کی تعمیر میں ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ہم نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ، انہوں نے کہا کہ میرے لئے کچھ علاقے نئے ہونے کے باوجود بھی وہاں سے ہمیں عوام کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 8 فروری کا سورج ہماری فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔