انتخابی نتائج سے مخالفین کو چونکا دیں گے: آصف زرداری
Advertisements
جو مفاہمت پر آمادہ ہے ہم اس کے پاس خود چل کر جائیں گے — ق لیگ پہلے بھی پی پی حکومت کا حصہ رہی ہے: سابق صدرمملکت
لاہور(پی پی آئی) پی پی کے شریک چئیر مین اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے جو مفاہمت پر آمادہ ہے ہم اس کے پاس خود چل کر جائیں گے اور انتخابی نتائج سے مخالفین کو چونکا دیں گے۔پی پی آئی کے مطابق قیام لاہور کے دوران پنجاب میں انتخابی مفاہمت کیلئے پی پی سے ق لیگ کی بات آگے بڑھی ہے اور ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ پنجاب کے سیاسی محاذ پر سرگرمِ عمل آصف زرداری کا موقف یہ ہے کہ ق لیگ پہلے بھی پی پی کی حکومت کا حصہ رہی ہے اور اسوقت بھی ق لیگ سندھ کے صدر طارق حسن مراد علی شاہ کے معاون خصوصی ہیں ۔
Advertisements