Advertisements

بلدیاتی الیکشن میں میدان کھلانہیں چھوڑیں گے۔ میاں گزین عباسی ایم پی اے تحریک انصاف

gazain abbasi new
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) تحریک انصاف کے ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں میدان کھلانہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کارکن یا عہدیدارالیکشن میں حصہ لینے کا خواہش مند ہے و ہ اپنے فارم لے کر اسے پُر کرکے جمع کرائیں ۔ بہت جلد اس سلسلہ میں ایک اجلاس بلا کر بلدیاتی الیکشن کے متعلق لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا ماضی میں ہمارے اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی  ہے۔ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی مخالفین کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔ اور کامیابی ہمارے اُمیدواروں کا مقدر ہوگی۔ انہوں نے کہا میرے حلقہ  کے ہر علاقہ میں ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے۔ اور اربوں روپے ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے یہاں کے مکینوں کو بھر پور ریلیف حاصل ہوگا۔