اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈونرز کانفرنس کے شرکاء کو سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے: شہباز شریف

FBR detects Rs800b tax refund fraud in four months:Prime Minister

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی ڈونرز کانفرنس کے شرکاء کو سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریزیلینٹ پاکستان عالمی کانفرنس میں سیلاب متاثرین کا کیس دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا، سیلاب سے تباہی کے بعد بحالی، تعمیر نو اور ریکوری کے حوالے سے جامع پلان دوست ممالک اور ترقیاتی شراکت داروں کے سامنے رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اہم بنیادی ڈھانچے، زندگی، روزگار اور معیشت کی بحالی کیلئے عالمی فنڈنگ اہم ہے، انسانیت دنیا کی تاریخ میں ایک موثر نکتہ ہے، ہمارے آج کے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کریں گے، سیلاب اور تباہ کن بارشوں سے لاکھوں پاکستانی متاثر ہوئے ہیں اور وہ یکجہتی کے منتظر ہیں جو انہیں دوبارہ بہترین تعمیر کی طرف لے جائے گی۔

مزید پڑھیں