Advertisements

عمران خان کی کال پر پاکستان کی جیلیں بھر دیں گے، پی ٹی آئی

Advertisements

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر پورے پاکستان کی جیلیں بھر دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کا یہ شوق بھی پورا ہو جائے گا، ہتھکڑیاں اور تشدد کچھ بھی نہیں، وطن کے لئے جان بھی حاضر ہے

Advertisements

رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ  جیل بھرو تحریک  سے تیرے شوق کو تسکین دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان شاءاللہ اس ملک کی جیلیں کم پڑ جائیں گی لیکن نہ ہمارا جذبہ ماند پڑے گا، نہ حوصلے کم ہوں گے۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ اسی طرح ہمارے رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوتی رہیں اور انہیں دیوار سے لگایا جاتا رہا تو یہی آپشن بچتا ہے، یہ اپنا شوق پورا کر لیں، ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔