سمہ سٹہ(نامہ نگار)سابق ایم این اے وسابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امورصاحبزادہ میاں نجیب الدین اویسی اور سابق ایم پی اے وسابق مشیر وزیراعلی پنجاب سردارخالدمحمودبابروارن نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس طرح مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے این اے 167 اور پی پی 251،پی پی 252سے 2013 اور 2018 کی طرح اکھٹے الیکشن لڑیں گے سابق ایم این اے صاحبزادہ میاں نجیب الدین اویسی نے کہاکہ این اے 167 مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اوررہے گا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملکی ترقی صحافی برادری اورعام آدمی کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دی ہے مسلم لیگ ن کا ہر دور خوشحالی کا تھا مزید کہا کہ ملک کے گھمبیر مسائل حل کرنا صرف حکومت نہیں بلکہ تمام سیاسی قوتوں کی ذمہ داری ہے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو پھر کبھی مثالی بہتری نہیں آسکتی اب الزامات کی سیاست سے نکل کر سنجیدہ اقدامات سے ملک و قوم کو کھڑا کرنے کا وقت ہے سابق ایم پی اے سردارملک خالدمحمود بابروارن نے کہا کہ ہم اپنے چچا صاحبزادہ میاں نجیب الدین اویسی کی قیادت میں پہلے کی طرح الیکشن میں کامیاب ہوکر جیت کا تحفہ دیں گے