Advertisements

الیکشن نتائج ہر صورت قبول کریں گے، امیر جماعت اسلامی بنگلادیش

We Will Accept the Election Results Under All Circumstances, Says Ameer of Jamaat-e-Islami Bangladesh
Advertisements

ڈھاکا: امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن نتائج ہر صورت قبول کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی بنگلادیش کے سربراہ شفیق الرحمان نے کہا کہ اقتدار ملا تو تمام جماعتوں سے تعاون چاہیں گے، حریف بھی ساتھی اور ہم سفر ہیں۔ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کا کہنا تھا کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کریں گے، ہم بنگلادیش کے عوام کے مفاد میں مثبت سیاست کریں گے۔ خیال رہے کہ بنگلادیش انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد 95 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے آگے ہے جبکہ جماعت اسلامی اتحاد ابھی تک 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے