Contact Us

پنجاب اسمبلی میں آج بھی اکثریت ہے، پہلے بھی ثابت کیا اور اب بھی ثابت کریں گے، حمزہ شہباز

cm hamza shehbaz

پنجاب اسمبلی میں آج بھی اکثریت ہے، پہلے بھی ثابت کیا اور اب بھی ثابت کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو

ملک و قوم کے خلاف سازش ہوئی تو جیل میں گھماؤنگا،عمران نیازی کے دھرنے پر کان نہ دھرنے پر قوم کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں:حمزہ شہباز

لاہور 2 جون:  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دھرنے پر کان نہ دھرنے پر قوم کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ قوم آئندہ بھی ان کی کال پر کان نہیں دھرے گی۔ خون خرابے کی قعطاً اجاز ت نہیں، سوچ سمجھ کر دھرنوں کی سیاست کریں۔ آئین اور قانون کی بالادستی اور امن کیلئے جیل بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے۔ سازشیں گھوم رہی ہیں۔ اگر ملک و قوم کے خلاف سازش ہوئی تو جیل میں گھماؤں گا۔ گوجرانوالہ میں میڈیکل کالج کے وزٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار عمران نیازی کی حکومت ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں ٹی بوائز کے نام پر کیا کیا گیا۔ فرح گوگی نے کرپشن کی مثالیں قائم کیں۔ 72 سال میں جتنے قرضے لئے گئے نیازی حکومت نے 4 سال میں اس کے 80 فیصد قرضے حاصل کئے۔ ریکارڈ قرضے لینے پر قوم عمران خان  سے پوچھے گی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ خدانخواستہ ملک کے 3 ٹکڑے ہونے کی بات کرنے والے کس قسم کی سیاست کر رہے ہیں۔ اپنی انا کیلئے اس طرح کی زبان استعمال کرنے والے کو قوم پہچان چکی ہے۔ ہر دور کے دوست ممالک کو بھی عمران نیازی نے ناراض کر دیا۔ جلسوں میں یورپی یونین کو للکارنا کونسی سیاست ہے۔ ترک کمپنی کے لوگوں کو گرفتار کرکے مشینری قبضے میں لے کر انہیں ناراض کر دیا۔ آتے ہی کہہ دیاسی پیک میں کرپشن ہوئی اور چین بھی ناراض ہو گیا۔ عمران نیازی بارودی سرنگیں بچھا کر چلا گیا، ہمیں صفائی میں کچھ وقت لگے گا۔ قوم نے عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچ ہوتے ہیں ہونے چاہئیں لیکن ان کے پیچھے انتشار چھپا ہے اور پولیس والے شہید ہو رہے ہوں اور آپ کو اسی کی بھی توفیق نہ ہو کہ ان کے گھر جا کر بچوں کے سر پر دست شفقت رکھیں۔ عوام نے عمران نیازی کا اصل چہرہ دیکھ لیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ محمد اشرف کیس کو مثال بنائیں گے۔ ہجوم کو عدالت لگا کر انصاف کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور غفلت برتنے والو ں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ اشرف مرحوم کی فیملی سے مل کر آیا ہوں۔ یتیمی کے سائے ان بچوں کا پیچھا کریں گے اور بچی کو وداع کرنے کیلئے باپ نہیں ہوگا۔ ان دکھوں کا سامنا انہیں ہر روز کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کا کہ سیالکوٹ میں ایسا واقعہ ہوا، پھر گوجرانوالہ میں ایسا واقعہ پیش آنا من حیث القوم ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ ہمیں برداشت، رواداری اور اخلاقیات کو پرکھنے کا موقع دینا ہوگا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ میں میڈیکل کالج قائم کیا۔ 405 بیڈ کا ٹیچنگ ہسپتال چند ماہ میں فنکشنل کر دیا جائے گا۔ موٹر وے سے گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے، جلد خوشخبری دیں گے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5 ہزار روپے فی من کے لگ بھگ ہے۔ ہم نے 2200 روپے فی من کے حساب سے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی۔ 10 کلو آٹے پر 160 روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔ چینی اور گھی پر بھی خوشخبری دیں گے۔ آٹا سستا کرنے سے عوام کیلئے معاشی آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 36 اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں فنکشنل کر دی ہیں۔ میں بھی اضلاع میں جاؤں گا اور وزراء بھی جائیں گے۔ مہنگائی سب سے بڑا وجہ ہے اور اس کی وجہ عمران نیازی کا چار سالہ دور ہے۔ گزشتہ حکومت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے حالانکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ بے روزگاری اور غربت کے خلاف کاوشیں اصل جہاد ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کا پروگرام شروع ہو رہا ہے۔ عام آدمی کیلئے سستی دوائیں بھی مہیا کریں گے۔ معیشت بحال کرکے قائداعظم کا پاکستان خوشحال بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آج بھی اکثریت ہے، پہلے بھی ثابت کیا اور اب بھی ثابت کریں گے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ معاشی طور پر مشکلات کا دور ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر خان، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر نمایاں شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مزید پڑھیں