Contact Us

گرلز ڈگری کالج چنی گوٹھ کے منصوبے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہئے عارف عزیز شیخ

We should not politicize the project of Girls Degree College Channigoth

چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ گرلز ڈگری کالج چنی گوٹھ کے منصوبے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہئے بلکہ مل جل کر اسے عملی جامہ پہنانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، سماجی کارکنوں راؤ رضوان علی اور رانا ساجد غفار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ کی طالبات میٹرک کے بعد اپنی تعلیم کو خیر باد کہہ دیتی ہیں کیونکہ لوگوں کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم کے حصول کے لئے دوسرے شہروں میں بھیج سکیں ۔ سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ اس منصوبے کو ختم کرانا چنی گوٹھ اور گردونواح کی عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے اور آئندہ انتخابات میں باشعور عوام تعلیم دشمن پالیسی اختیار کرنے والے سیاستدانوں کا محاسبہ کریں اور پنجاب حکومت اس منصوبے پر فوری طور پر عملدرآمد کرے ۔

مزید پڑھیں