بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے : مریم نواز

Marriam Nawaz assures the security of the government officers in Punjab province

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوروکریٹس کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

مسلم لیگ ( ن ) کی سینیئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔

مریم نواز نے بیوروکریسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ افسران گھبرانیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔

لیگی رہنما  کا کہنا تھا کہ  افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. انہوں نے کہا کہ  افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں