Advertisements

پنجاب اسمبلی میں شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں: عمران خان

We reject the embarrassingly occupied election in the Punjab Assembly - Imran Khan
Advertisements

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں حالیہ ہنگامہ آرائی اور وزیر اعلیٰ کے لیے ہونے والے انتخاب کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ 

اپنی ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھاکہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، واقعہ تمام جمہوری اصولوں اور آئین کے خلاف تھا۔ان کا کہنا تھاکہ ہم ایسے شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔

Advertisements

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخاب کےانعقاد کے لیے کوئی بھی شخص صدارت کی کرسی پر موجود نہ تھا، جو اقدار سےکھلا انحراف ہے، مافیا کےزیرِتسلط اس انتخابی ڈھکوسلے/جعلی انتخاب کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔