Advertisements

مایوسی کے بادل چھٹ چکے، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھرہیں؟ آرمی چیف

CAOS General Asim Munir
Advertisements

جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،جنرل سید عاصم منیرکا بزنس کمیونٹی سے خطاب

کراچی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے، ایک سال پہلے چھائے ہوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ "مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے”، آج پاکستان کی معیشت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک انشاء اللہ مزید بہتر ہوں گے۔  آرمی چیف نے کہا کہ مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں؟ کیا ان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہئے؟ کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں، ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے۔ 

Advertisements

 جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چاہئے، یاد رکھیں! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا، آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے۔  جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ صرف پاکستانی ہی پاکستان میں "بیل آؤٹ” کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں، دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں۔  آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔