Advertisements

ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں، جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں: عامر لیاقت

Amir Liaqat
Advertisements

اسلام آباد (نوائے احمد پور شرقیہ رپورٹ/ بدھ، 17 نومبر 2021ء) تحریک انصاف کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ بدھ کو پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے، آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آ گئے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں، وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔