Advertisements

ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

DG ISPR Lt.General Ahmed Sharif Chaudhry
Advertisements

ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایک ماہ میں دوبار ایران جانا مثبت پیشرفت کی علامت ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا رائٹرز کو انٹرویو

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پرامید ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے رائٹرز کو انٹرویو میں کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایک ماہ میں دوبار ایران جانا مثبت پیشرفت کی علامت ہے۔

Advertisements

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے میں نئے ارکان کی شمولیت کی گنجائش ہے، مشترکہ دفاع اور علاقائی امن پر یقین رکھنے والے ممالک کا خیرمقدم کریں گے، ایران سمیت کوئی بھی ملک مکہ معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے، فیصلہ تینوں ممالک کی سیاسی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو دفاعی تعاون فراہم کرنا پاکستان کے عزم کا حصہ ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے، پاکستان یمن کے اندرونی تنازع کا حصہ نہیں، خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جاتی ہیں