Advertisements

ریڈیو پاکستان بہاولپور کے اسٹیشن ڈائریکٹر تسلیم لنگاہ اور پروگرام مینیجر و سینئر پروڈیوسرز کی طرف سے ریڈیو پر معیاری پروگرامز کے لئے پرخلوص رہنمائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سینئر کمپیئر شہناز حسن

Taslim Lingah Station Director Radio Pakistan Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور: ریڈیو پاکستان بہاولپور کے اسٹیشن ڈائریکٹر تسلیم لنگاہ اور پروگرام مینیجر و سینئر پروڈیوسرز کی طرف سے ریڈیو پر معیاری پروگرامز کے لئے پرخلوص رہنمائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اس وقت سامعین میں مقبولیت اور صداکاروں کی پذیرائی میں موجودہ انتظامیہ کی بھرپور کوششوں کا ہاتھ ھے ۔ یہ بات سینئر کمپیئر شہناز حسن نے گذشتہ روز اسٹیشن ڈائریکٹر سے ملاقات کے وقت کہی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ محمد منیر کلیار،بلال بھٹی، یاسمین سکندر، شازیہ نصیب سومرو،اعجاز خان، ارشاد احمد بھٹی، محمد یوسف اچوی اور محمد اقبال سانول بھی موجود تھے۔۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی وجہ سے ہم آج پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ ریڈیو ہمارے لئے استاد کادرجہ رکھتا ھے اور اس کا احترام ہم سب پر واجب ہے۔