Advertisements

وزیر اعظم کو احمدپور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کے انتخابی وعدہ کی یاد دھانی

Advertisements

ارکان اسمبلی کا مستحسن اقدام –میاں گزین عباسی اور حسن عسکری شیخ کو بھی آن بورڈ لیا جائے

دو جولائی 2025ء

Advertisements


احمد پور شرقیہ اور بہاولپور صدر تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی میاں عثمان نجیب اویسی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی, ملک خالد محمود وارن کے علاوہ سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور اُنہیں  تحصیل احمدپور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا انتخابی وعدہ یاد دلایا اور عوام کے جذبات اور احساسات سے اگاہ کیا نیز وزیراعظم کو اپنے اپنے انتخابی حلقے کے مسائل سے بھی اگاہ کیاـ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کر کے ان کا انتخابی وعدہ یاد دلانے  کے حوالے سے کی گئی اجتماعی کوشش  خوش آئند ہے – اخباری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اس کا مثبت جواب دیا لیکن ہم  مذکورہ ارکان اسمبلی سے گزارش کریں گے کہ وہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے بھی  اس سلسلے میں ملاقات کر کے  ان کی توجہ اُنکےچچا وزیراعظم محمد شہباز شریف کے  انتخابی وعدہ کی جانب  مبذول کرائیں


اب جب کہ مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں قائم کر رہی ہیں اس لیے تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے میں کوئی امر مانع نہیں ہے- اس سلسلے میں چنی گوٹھ سے مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ اور احمد پور شرقیہ کے  مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی کو  بھی آن بورڈ لیا جائے- اگر وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سیاسی و علاقائی گروہ بندی سے بالاتر ہو کر احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مذکورہ دونوں ارکان اسمبلی کو بھی اپنے مشن میں شامل کر کے اپنی اس تحریک کو آگے بڑھائیں اس سے نہ صرف اس پسماندہ علاقے کی بھرپور ترجمانی ہوگی بلکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب احمدپور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کے انتخابی وعدہ کی تکمیل کی جانب قدم آگے بڑھائیں گے کیونکہ تمام ارکان اسمبلی کی موجودگی سے اُنہیں احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کے دیرینہ مطالبہ کی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا – ہمیں امید ہے کہ مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ،قاضی عدنان فرید اور سردار ملک خالد محمود وارن اس سلسلے میں ایک قدم آگے بڑھیں گے اور سیاسی اختلافات کے باوجود صاحبزادہ محمد گزین عباسی اور حسن عسکری شیخ کو اعتماد میں لیں گے