Contact Us

آئندہ دو دنوں میں ہیڈپنجند سے 80 ہزار کیوسک کا ریلا گزرے گا۔ ایکسین ہیڈپنجند

Head Panjnad

اوچ شریف (نامہ نگار) ہیڈپنجند پر پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آئندہ دو دنوں میں ہیڈپنجند سے 80 ہزار کیوسک کا ریلا گزرے گا۔ ایکسین ہیڈپنجند
تفصیل کے مطابق ایکسین ہیڈپنجد چوہدری خالد محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت پانی کی امد 46 ہزار کیوسک اور اخراج 36 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے ستلج اور دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث آئندہ دو روز میں ہیڈپنجند سے 80 ہزار کیوسک کا ریلا گزرے گا۔ نشیبی علاقوں کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ پانی کے اضافے کے باعث کچی لعل،کندرلہ شکرانی, رسول پور, مکھن بیلہ, چک کیہل, جاگیر صادق آباد اور سرکی کے دریائی حصے زیر آب آسکتے ہیں۔ ایکسین ہیڈپنجند نے مزید بتایا کہ دریا کے دونوں اطراف بند کی دیکھ بھال مکمل کی جا چکی ہے اور محکمہ انہار کا عملہ تمام بندوں کی مسلسل نگرانی کررہا ہے ، جبکہ ریلیف کیمپ بھی فعال کردیے ہیں ، اور کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے محکمہ انہار کے تمام عملہ سمیت دیگر تمام ادارے رابطے میں ہیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں

مزید پڑھیں