Advertisements

پانی ہماری ریڈ لائن، 24 کروڑ عوام کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دینگے: فیلڈ مارشل

Field Marshal Asim Munir
Advertisements

ہندوستان جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور اس کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، عاصم منیر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت ہوئی۔  سید عاصم منیر نے کہا کہ اساتذہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں، پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے۔

Advertisements

 فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے، معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی، جب پوری قوم آہنی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی۔  سید عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔  فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔  سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے قانون کے مطابق کام کریں، جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اس کی نفی کریں۔  سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ یہ جو محفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے