Advertisements

کالا باغ ڈیم بنا کر آبی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے عارف عزیز شیخ

Arif Aziz Sheikh EX-MNA
Advertisements

بھارت آبی جارحیت کا ہتھیار استعمال کر کے زرخیز پاکستان کو بنجر بنانے کی سازشوں میں مصروف ہے سابق ایم این اے


چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے و ترقی پسند کاشتکار عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم بنا کر آبی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ، پاکستان میں آئندہ سالوں میں آبی بحران شدت اختیار کرنے والا ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اور ٹھوس منصوبہ بندی نہ کی گئی تو یہ ملک کا سب سے بڑا خطرناک بحران ثابت ہو سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کا ہتھیار استعمال کر کے زرخیز پاکستان کو بنجر بنانے کی سازشوں میں مصروف ہے ، تیزی سے ڈیم بنا کر پاکستان کی جانب آنے والے پانی کو روک رہا ہے

Advertisements

، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کو عالمی سطح پر بھرپور انداز سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبی بحران کے حل اور نئے ڈیمز کی تعمیر کے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس کمیٹیاں بنائی جائیں جو صوبوں میں چھوٹے ڈیموں کے قیام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اپنی تجاویز تیار کریں  اور حکومت ٹاسک فورس کمیٹیوں کی تجاویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے فنڈز فراہم کرے تاکہ دریائی پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے