ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے عملہ صفائی کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے سے شہر احمدپورشرقیہ میں صفائی کا نطام مفلوج

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے عملہ صفائی کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے سے پورے شہر میں صفائی کا نطام مفلوج ہوکر رہ گیا ۔ سڑکیں اور گلیاں کوڑے سے بھر گئیں ۔ شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق بہا ول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی جس کے پاس پورے شہر کی صفائی کا ٹھیکہ ہے ۔ مگر پچھلے تین ماہ سے عملہ صفائی کو تنخواہیں نہ ملنے اور گاڑیوں کوتیل کی بندش کی وجہ سے پور اشہر اس وقت گندگی کی لپیٹ میں آچکاہے۔ اور سڑکیں اور گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر بھر ے پڑے ہیں۔ جہاں سے تعفن اُٹھ رہاہے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے صفائی کانظام بالکل جام ہوچکاہے ۔ جب اس سلسلہ میں بہا ول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی احمدپورشرقیہ کے انچارج سہیل منظور سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ بلدیہ کے ذمے ہماری کمپنی کے ڈیڑھ کروڑ کے بقایات ہیں ۔ جو ضلع کونسل ہمیں نہ دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم عملہ صفائی کو تنخواہیں بھی نہیں دے پارہے ہیں۔ جبکہ ہماری صفائی گاڑیاں بھی تیل نہ ہونے کی وجہ سے بند کھڑی ہیں۔ شہریوں چوہدری رمضان ، فراست علی ، محمد علی ، محمد اسلم ، منظور احمد، محمدخالد، محمد افضل ، نے ڈپٹی کمشنر بہا ول پور عرفان علی کاٹھیا ، سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ وہ اس کا فوری نوٹس لے کر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بقایاجات دلوائیں تاکہ شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر ہوسکے۔