جنگ کا21 واں روز: پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی شہید
امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے فورسز نے ایران میں میزائل پلانٹ پر بڑا حملہ کیا، کاراج میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے فوٹیج بھی جاری کردی
ایران کے تابڑ توڑ جوابی وار بھی جاری ہیں۔ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ تل ابیب اور یروشلم میں سائرن بج اٹھے۔ حملے میں اسرائیل کی سلامتی کے ادارے کو نشانہ بنایا گیا
تہران :پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی امریکے اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ امریکا اور اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مشرقی تہران اور صوبہ کرمان میں دھماکے سنے گئے، امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے فورسز نے ایران میں میزائل پلانٹ پر بڑا حملہ کیا، کاراج میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے فوٹیج بھی جاری کردی۔ ایران کے تابڑ توڑ جوابی وار بھی جاری ہیں۔ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ تل ابیب اور یروشلم میں سائرن بج اٹھے۔ ایران نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں اسرائیل کی سلامتی کے ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

