Advertisements

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے بہاول پور میں مفت آٹا کی تقسیم کے امور کا جائزہ لیا

Wahab Riaz reviewed the arrangements of free flour distribution in Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور 29/مارچ  : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے بہاول پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری مفت آٹا تقسیم کے پوائنٹس گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، عیدگاہ اور ڈرنگ اسٹیڈیم میں مفت آٹا کی تقسیم کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ ہمراہ تھے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہر اہل فرد کو آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے فلور ملز کو فل کیپسٹی پر کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے کہا کہ خواتین، بزرگ و معذور افراد کے کاؤنٹرز میں مزید بہتری لائی جائے گی اور پی آئی ٹی بی اپلیکیشن کو مزید فعال کیا جائے گا۔ مشیر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت آٹا حاصل کرنے والے افراد سے کہا کہ سرکاری عملے سے تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے مفت آٹا تقسیم سنٹرز پر ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بہاول پور ضلع میں اب تک7لاکھ77ہزار سے زائد آٹا کے تھیلے مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ مفت آٹا کے حصول کے لیے عوام8070 پر مسیج کر کے اپنے آپ کو رجسٹر کریں۔ قبل ازیں مشیر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب برائے کھیل وہاب ریاض کو ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اپنے دفتر میں مفت آٹا کی تقسیم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مفت آٹا تقسیم کے24 پوائنٹس قائم ہیں۔ بہاول پور شہر میں مفت آٹا تقسیم کے6 پوائنٹس فعال ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر آنے والے افراد کے لیے بیٹھنے کے لیے کرسیاں، بزرگ اور معذور افراد کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز قائم ہیں۔