Advertisements

خانقاہ شریف سے جندو پیر جانے والی وین ٹائر پھٹ جانے کے باعث قلا بازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی تیس مسافر زخمی

Chanigoth
Advertisements

موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ نے زخمیوں کو آر ایچ سی چنی گوٹھ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے


چنی گوٹھ (نامہ نگار) خانقاہ شریف سے جندو پیر جانے والی وین ٹائر پھٹ جانے کے باعث قلا بازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت تیس مسافر زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ نے آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔

Advertisements

تفصیل کے مطابق خانقاہ شریف سے جندو پیر جانے والی وین چنی گوٹھ کے قریب اڈہ شہباز چوکی کے مقام پر ٹائر پھٹنے کے باعث قلا بازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت تیس مسافر جن میں رفیق احمد ، مختار احمد ، نوید احمد ، پروین بی بی ، سکینہ بی بی ، نسیم بی بی ، شکیلہ بی بی ، خانو مائی ، صائمہ مائی ، حلیمہ مائی ، رابعہ بی بی ، عالم بی بی ، حسینہ مائی ، سکینہ منظور ، حماد ، شاہدہ ، خالدہ ، زینب ، فرحان ، راشد ، نجمہ ، ساجد ، عائشہ ، اللّٰہ ڈیوایا فیضان اور ساجد سکنہ جندو پیر شامل ہیں ، اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو آر ایچ سی چنی گوٹھ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے ۔