Advertisements

امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر

Visit of US Vice President JD Vance to Pakistan postponed."
Advertisements

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کا مثبت ردعمل نہ آنے پر نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر کر دیا گیا تاہم ایران کا مثبت ردعمل آنے پر فیصلہ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری توقع ہے کہ بمباری ہوگی کیونکہ میرے خیال میں یہ ایک بہتر حکمت عملی ہے۔

Advertisements

واشنگٹن: امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جےڈی وینس کا دورہِ پاکستان مؤخر ہو گیا ہے-امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کا مثبت ردعمل نہ آنے پر نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر کر دیا گیا تاہم ایران کا مثبت ردعمل آنے پر فیصلہ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی دے دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری توقع ہے کہ بمباری ہوگی کیونکہ میرے خیال میں یہ ایک بہتر حکمت عملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، اب سیز فائر میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیخلاف ملٹری آپریشن کے دوبارہ آغاز کیلئے تیار ہیں، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایک بڑی کامیابی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا، ایران میں جو کچھ ہوا وہ حکومت کی تبدیلی ہے۔