Advertisements

شہباز شریف اور جنرل سید عاصم منیر کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

Army chief and PM Shehbaz Sharif
Advertisements

پشاور: وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے وزیر اعظم اور چیف آف آرمی سٹاف کا پشاور پہنچنے پر استقبال کیا۔

شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور باجوڑ دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی، انہوں نے صحت کے بارے میں دریافت کیا، وزیر اعظم نے حکام کو زخمیوں کی مکمل صحتیابی تک علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisements

وزیر اعظم شہباز شریف نے دھماکے میں متاثر ہونے والوں کے خاندانوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قوم دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور نقصان میں برابر کی شریک ہے، دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ قوم کے تعاون سے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بزدلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، افغان عبوری حکومت کو اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

دورہ پشاور کے دوران وزیر اعظم کو صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، انہیں باجوڑ خودکش دھماکے، تحقیقات پر پیشرفت، منصوبہ سازوں، دہشتگردوں، سہولت کاروں کے درمیان روابط کے خاتمے اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے خودکش دھماکوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے، سرحد پار سے شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے زخمیوں کو پشاور منتقل کرنے کیلئے پاک فوج کی ہنگامی کاوشوں کو سراہا۔

Army-Chief enquiring the health of one injured