وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی قیادت میں اسلامیہ یونیورسٹی میں یوم تکبیر کے سلسلے میں ریلی

پاکستان نے 28 مئی 1998 کو پا ایٹمی دھماکے کر کے ایک سنگ میل عبور کیا تھا اور اس علاقے کا عدم توازن اور بھارتی ایٹمی اجارہ داری کو زیر کیا وائس چانسلر کا خطاب
بہاولپور : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یوم تکبیر کے سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر کی قیادت میں اساتذہ کرام اور طلباو طالبات کی ریلی نکالی گئی۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نےایٹمی دھماکے کر کے ایک سنگ میل عبور کیا تھا اور اس علاقے کا عدم توازن اور بھارتی ایٹمی اجارہ داری کو زیر کیا ۔ اس کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ اب چھ مئی سے انڈیا نے جو جارحیت شروع کی تھی پاکستان نے دگنی طاقت سے اسکا جواب دیا ہے۔ پاکستان کی ایٹمی طاقت سے دشمن پر لرزہ طاری ہو گیا اور وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ اپنی توانائی حصول علم اور ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے وقف کر دیں۔