Advertisements

گورنر پنجاب سے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی ملاقات

WVC IUB meet with Goveronor punjab
Advertisements

گورنر پنجاب عزت مآب چوہدری محمد سرور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور طلباء وطالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے اور رینکنگ میں بہترین کارکردگی میں اپنی مثال آپ ہے۔ گورنر پنجاب و چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آج وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے گورنر ہاؤ س میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرنے گورنرپنجاب کو یونیورسٹی میں جاری تدریسی و تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے اڑھائی برس کے عرصے میں طلباء وطالبات کی تعداد میں غیر معمولی اضافے، مالیاتی اعتبار سے بہتری اور اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو بھر پور مدد فراہم کر رہی ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والی یونیورسٹیوں کو مزید سپورٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے رینکنگ اور تعلیمی معیار میں بہتری، اہم کامیابیوں اور طلباء وطالبات کو وظائف، ٹرانسپورٹ، میڈیکل اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی اظہار مسرت کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو 28جنوری کو یونیورسٹی کا نووکیشن کی صدارت کے لیے خصوصی درخواست کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ جامعہ اسلامیہ کے کانووکیشن کی صدارت کے لیے بہاولپور تشریف لائیں گے۔ یاد رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا آئندہ کانووکیشن 28جنوری 2022 کو بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہو گا۔