Contact Us

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینیئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی چارج چھوڑنے سے قبل پر ہجوم پریس کانفرنس

vc iub professor dr athar mehboob press conference

پریس کانفرنس
25/07/2023

آپ سب میرے قابل قدر اور بھائیوں کی طرح ہیں ۔ آج میں نے آپ لوگوں کو اپنے لئے اپنی ذات کے لئے نہیں بلایا کہ شاید مجھے وائس چانسلر شپ کا لالچ ہےیا ایکسٹینشن نہیں مل رہی،ایسا نہیں ہے۔آج میں نے آپ قابل احترام دوستوں سے ملتمس ہوں کہ کہ آپ کا شہر آپکی تعلیمی واسلامی درسگاہ آپکی بچیاں /طالبہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ انٹرنیشل لیول پر بدنام کی گئیں کیوں کہ آئس (نارکوٹکس) کے خود ساختہ مدعی بنا کر پچپن سو یا ہزاروں پورن ویڈیوز کا کہہ کر ہماری بچیوں اور بچوں کا مستقبل تاریک کرنے کی کوشش کی گئی،ہمارے شہر بہاولپور اور آپکی تعلیمی درسگاہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ،آئس (نارکوٹکس )کا نام لیکر ہزاروں بچیوں کے جنسی وویڈیو سکینڈل کی بات کی گئی ،کہاں ہیں ہزاروں ویڈیوز ؟لائیں پولیس یا کوئی اور پیش کریں۔ خود کو احتساب کے لئے ہر فورم پر پیش کرنے کو تیار ہوں ۔

اکا دکا واقعات کہاں نہیں ہوتے ،گھروں میں بھی ہوجاتے ہیں۔میں دوبارہ کہہ رہا ہوں اگر یونیورسٹی کے انتظامیہ یا کسی پروفیسر کے خلاف شکایت تھی تو ہمیں بھی آن بورڈ لےلیتے۔ ہمارا خود سزا اور جزا کا نظام پاکستان کی یونیورسٹیوں میں سب سےا علیٰ ترین ہے۔کچھ تھوڑا بہت معاملہ یونیورسٹی میں خراب ہوا تھا تو پولیس سمیت جن لوگوں نے معاملہ خراب کیا انہیں اپنے شہر اور اپنی یونیورسٹی کا ہی خیال کرلینا چاہیے تھا۔ پولیس کی جانب سے ہماری کچھ سٹوڈنٹس اور فی میل ٹیچرز سے بلیک میلنگ اور رقم ہتھیانے کی کوشش جاری ہے ۔میں انکے نام انکی عزت اور پردہ داری کی وجہ سے نہیں لینا چاہوں گا لیکن کیا یہ مذاق ہے کہ آپکی بہو اوربیٹی کے موبائل فونز کاڈیٹا کچھ کا مخصوص ٹولہ جو کہ شواہد کو پبلک کر رہا ہے حالانکہ یہ مقدمے کا فیصلہ ہونے سے پہلے تک سیکریٹ اور پرائیویٹ تفتیش کا حصہ ہوتی ہے نہ کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر کے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم نکلوانے کا مکروہ کام کیا جائے۔

آخر میں میں کہنا چاہوں گا کہ میں تو آج یا کل اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اپنا ٹینور مکمل کر کے چلا جاؤں گا ۔ آپ لوگوں کے ہاتھ بدنامی کے سوا کیا آیا ؟کون ہیں وہ لوگ جو یہ سب کررہے ہیں ؟ یہ سب کچھ میرے ساتھ نہیں کیا گیا بلکہ آپکے شہر آپکے لوگوں آپکی بیٹیوں کو رسوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ کہ ہمارے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے خلاف دو مختلف طرح کے ٹرائل سٹارٹ ہو گئے ۔ پہلا جو کہ نارکوٹکس اور منشیات سے متعلق تھا ، وہ عدالت میں کاروائی کا آغاز ہوا ۔ دوسرا میڈیا ٹرائل جو کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فحاش ویڈیو کلپس طلباء کے حوالے سے تھا ۔ میں الفاظ کا احتیاط کے ساتھ چناؤ کرتے ہوئے بات کر رہا ہوں۔ باقی جو ایک مخصوص مافیا جس نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کو برصغیر پاک وہند میں بدنام کر کے رکھ دیا اُن کے حوالے سے ثبوت اور شہادتوں کو میڈیا کے بجائے متعلقہ اتھارٹیز اور اعلیٰ حکام سے شیئر کریں گے اور کئے ہیں تاکہ صاف اور شفاف انکوائری کے بعد حقائق سامنے آ سکیں۔اِدارہ جامعہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی سطح کے پروفیسرز ، آفیسرز ، سٹاف کی پردہ پوشی نہیں کرے گابلکہ اُن کو کیفر کردار پہنچانے تک ہر ممکنہ کوشش اور اپنا کردار ادا کرے گا۔ بلکہ ہم نے اِدارے کی طرف سے آئی جی پنجاب پولیس اور مختلف متعلقہ احکام کو شفاف ، غیر جانبدار تفتیش اور انکوائری کا کہا ہے ۔ دستاویزات پریس کانفرنس کے بعد آپ سے شیئر کر دئیے جائیں گے ۔

‏سب سے پہلے تو یکطرفہ سٹوری پر معذرت.
رپورٹ کے مطابق
کہیں 5500اور کہیں میڈیا پر 7500بچیوں سے زیادتی کی خبر اور ویڈیو کلپ کی خبر بالکل غلط ہے۔
یونیورسٹی کے ہزاروں ملازمین میں سے صرف چند کو ٹارگٹ کیا گیا۔
ہنی ٹریپ کیا گیا۔ ہنی ٹریپ کرکے دو کو گرفتار کروایا گیا اور ان سے آئس بھی برامد کرا دی۔ ایک ڈائریکٹرفنانس ابو بکر اور دوسرا سیکورٹی انچارج میجر(ریٹائرڈ) اعجازشاہ ہیں۔فئیر ٹرائل آرٹیکل 10اے ہر ملزم کا بنیادی حق ہے ۔اگر قصور وار پائے گئے تو اِدارہ سخت کاروائی عمل میں لائے گا ۔ صرف الزامات کی بناء پر میڈیا ٹرائل قدیم و تاریخی واسلامی تعلیمی اِدارے کا مناسب نہ ہے ۔

یونیورسٹی کی تین چار سال کی پراگریس
ٹائمز ہا ئر ایجوکیشن کی حالیہ رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجاب کی پہلی، پنجاب کی دوسری اور پاکستان کی سرکاری جامعات میں ساتویں پوزیشن پر آئی ہے۔ عالمی سطح پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 1000-1200 سے ترقی کر کے 801-1000 کی پوزیشن پر آئی ہے
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹائمزہائر ایجوکیشن میں ٹاپ 500 ایشیائی یونیورسٹیوں میں شامل ہوئی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور یو آئی گرین میٹرکس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں 637 پوزیشن سے 438 پوزیشن پر پہنچ گئی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور یو آئی گرین میٹرکس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں 25ویں پوزیشن سے 11 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 13 سائنسدان اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل ہوئے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 2.5 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ کاافتتاح وزیراعظم پاکستان نے کیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا مکئی ،سویابین انٹر کراپنگ پروجیکٹ CPEC منصوبوں میں شامل ہوا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں نیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کیا گیااور کپاس کی اقسام کی پنجاب کے50%رقبے پر کاشت
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پہلا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹ (بلٹ اینڈ ٹرانسفر) شروع کیا جس کی مالیت 4 ارب روپے ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے میگا ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو 4 بلین روپے گرانٹس فراہم کیے گئے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے احمد پور ایسٹ اور لیاقت پور کے نئے سب کیمپسز کا اضافہ کیا۔
اپنے ذرائع سے فیکلٹی آف ایجوکیشن بلڈنگ کا قیام
اپنے ذرائع سے کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کی بلڈنگ کا قیام
اپنے ذرائع سے ایمفی تھیٹر کا قیام
ہائر ایجوکیشن، پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی جانب سے 70 تحقیقی منصوبے دئیے گئے۔
چولستان میں رین اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے ذریعے 7.6 ملین ایکڑ پر مشتمل زرعی اقتصادی زون
یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر نے کپاس کی ایسی متعدد اقسام تیار کی ہیں جو کہ مقامی موسمی حالات، کم پانی، پتوں کےوائرس اور دیگر بیماریوں کے خلاف انتہائی مزاحم ہیں۔ اسی طرح سویا بین اور مکئی کا مشترکہ فصلی منصوبہ جو کہ چین کی سیچوان زرعی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے، ملک کو خوردنی تیل اور پولٹری فیڈ میں خودکفیل کر کےاِن کی درآمد کے اخراجات کو روک سکتا ہے۔صحرائے چولستان کے ساٹھ لاکھ ایکڑ رقبے کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بارشوں میں اضافےکےنظام کو بروئے کار لایا جائے گا جس سے زرعی معیشت میں 3 فیصد اضافہ ممکن ہے۔

807پی ایچ ڈی سکالرز فارغ التحصیل ہوئے
3728ایم فل سکالرز فارغ التحصیل ہوئے
ڈگریاں تیار کی گئیں۔1,17,122
پاکستانی یونیورسٹیز میں 11ویں پوزیشن (مجموعی طور پر)
جنوبی پنجاب میں پہلی یونیورسٹی (مجموعی طور پر)
پاکستان میں دوسری یونیورسٹی (تدریس کے لحاظ سے)
اسکالرشپ میں اضافہ

پہلی بار پرائیویٹ سیکٹر اسکالرشپ (خوشی) کا آغاز
94 طالبات نے سکاٹش اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ حاصل کیے (پاکستان میں سب سے زیادہ)
یونیورسٹی ٹرانسپورٹ فلیٹ میں 23نئی بسوں کا اضافہ
سالانہ بہاولپور فلاور شو میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکی پہلی پوزیشن
بہاول پور کے پہلے ادبی ثقافتی میلے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا آغاز
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے نئے پروجیکٹ گرین کیمپس پروجیکٹ کا آغاذ ہوا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور قومی کھیلوں کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کو 20% سے بڑھا کر 80% کر دیا
IUB DOST نے سرمائی سیاحتی مہم کا آغاز کیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز کا 26 بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط۔
پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکو پہلی ہیپاٹائٹس فری یونیورسٹی قراردیا گیا۔
پہلی بار ٹیسٹنگ سروس کا قیام
کرونا بحران کے دوران دس ہزارپولیس،ہیلتھ ورکرزاور یونیورسٹی ملازمین کو ہینڈ سینیٹائزرز کی فراہمی اور وزیرِاعظم ریلیف فنڈ میں7.03ملین روپے عطیہ کیے۔
سیلاب زدگان کی امداد، 2 کروڑ روپے مالیت کا سامان مہیا کیا گیا اورملازمین کی ایک دن کی بنیادی تنخواہ سے 5.8ملین روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔
یہ کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ کہ ظالم کے سامنے حق بات کہہ جانا چاہے سر ہی کیوں نہ کٹ جائے۔ میں نے چار سال اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں صرف کئے ۔ میں نے دن رات اِدارے کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ پھر بھی میرے کسی رویے سے جنوبی پنجاب کے کسی بھی شخص کی دل ازاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ میں وائس چانسلر رہوں یا نہ رہوں لیکن بطور اُستاد خواہش رکھتا ہوں کہ میں ہجوم کو ایک قوم کی شکل میں تربیت کرنے والوںمیں شامل رہوں ۔

مزید پڑھیں