وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے لاہور میں ملاقات کی۔
Advertisements
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انتظامی، تدریسی اور ترقیاتی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کو کیمپس میں جاری تدریسی، تحقیقی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ کرونا وباء کے بعد کیمپس مکمل طور پر تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے بحال ہو گیا ہے اور ہم نصاب سرگرمیاں بھی بھر پور انداز میں جاری ہیں۔