Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی، انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کا ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی کا دورہ

WVC IUB Visit Zia ud din university Karachi
Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان حیدر سے ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں جامعات کے مابین تدریس و تحقیق میں باہمی اشتراک کے لیے حال ہی میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر عملدرآمد پر گفتگو ہوئی۔ اس معاہدے کے تحت دونوں جامعات تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ویٹرنری، میڈیسن، انجینئرنگ، فارمیسی، نرسنگ، بائیوٹیکنالوجی، اور سوشل سائنسز کے شعبوں میں تعاون کریں گی۔ وا ئس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گزشتہ 25برس میں ضیاء الدین یونیورسٹی میں ہونے والی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا۔ میزبان وائس چانسلر نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک تاریخی جامعہ ہے جو تمام فنون میں معیاری افرادی قوت پید ا کر رہی ہے۔ دونوں جامعات میں تعاون تعلیمی ترقی کے نئے در کھولے گا۔