محمود شورش مرحوم سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز پاکستان ٹیلی ویژن مسعود شورش کے چھوٹے اور سابق ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب مبشر شورش کے بڑے بھائی تھے-پسماندگان میں بیوی اور بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے
محمود شورش مرحوم کے جسد خاکی کو نماذجنازہ کی ادائیگی کے بعد میانی صاحب کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا -ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا مسعود شورش ، مبشر شورش اور سوگوار خاندان سے اظہار رنج و غم
لاہور: یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ پاکستان کے نامور ایڈیٹر صحافی خطیب اور دانشور آغا شورش کاشمیری مرحوم کے صاحبزادے محمود شورش آج مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے- انا للہ وانا الیہ راجعون,-محمود شورش مرحوم سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز پاکستان ٹیلی ویژن جناب مسعود شورش کے چھوٹے اور محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر مبشر شورش کے بڑے بھائی تھے -انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے- محمود شورش کا جسد خاکی لاہور ہائی کورٹ کے عمارت کے بالمقابل 24 شاہراہ قائد اعظم سے شام نماز عصر کے بعد اٹھایا گیا جس کے بعدجنازہ گاہ قبرستان میانی صاحب میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور ان کے جسد خاکی کو سپرد کر دیا گیا ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ محمود شورش کے انتقال پر ان کے بڑے بھائی جناب مسعود شورش اور چھوٹے بھائی مبشر شورش کے علاوہ سوگوار خاندان کے تمام افراد سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی محمود شورش کے درجات بلند کرے اور ان کی آخری آرام گاہ پر اپنی رحمت کا سائبان پھیلا دے آمین